آئوٹ ریچ ہوئی آئوٹ آف ریچ!

0
0

انتظامیہ کی گزشتہ دس روز کی محنت رائیگاں منسٹر نہیں پہنچامنڈی
منڈی میں آئوٹ ریچ پراگرام کی نمائیش ناکام ٭برف اور سخت سردی کی وجہ سے لوگ ہوے سخت پریشان
ریاض ملک

منڈی ؍؍ گزشتہ دس دنوں سے پوری ضلع پولیس و سیول انتظامیہ کی محنت اج اس وقت رائیگاں ہوگئی جب اچانک برف باری اور سخت بارشوں کی وجہ سے مرکزی وزیربراے سوشل جسٹیس اینڈ ایمپارومنٹ کا دورا منسوخ کرناپڑا- مرکزی سرکار کی جانب سے چلاے جانے والے اوٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں پہلی بار کسی مرکزی سرکار کا منیسٹر اپنادورا کررہاتھاکہ اچانک رات کے دوران موسم خراب ہوا اور انتظامیہ کو ان کا دورامنسوخ کرناپڑا – لیکن پھر بھی منڈی باڈر سیکورٹی فورس کے احاطہ ایم ٹی میں برف باری اور سخت سیکورٹی چکینگ کے دوران بھی لوگ بڑی تعداد میں یہاں پہونچے اور صبح دس بجے تا شام ڈھائی بجے تک عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ سوشل ویلفیر بلاے گیے معذورین بزرگ اور محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے بلائی گئی خواتین اور بچے بچیاں بھی کڑاکے کی سردی میں موجود رہی -اور آخر کار منیسٹر کے نہ انے سے مایوس ہوکر واپس لوٹناپڑااس حوالے سے لوگوں کا ملاجلاردِ عمل رہااس پروگرام میں ساوجیاں لورن اڑائی بائیلہ فتح پور وغیرہ سے سرپنچوں پنچوں اور عوام نے بھ ی شرکت کرکے انتظامیہ کی محنت کو چار چاند لگاے مگر منیسٹر کے نہ انے سے مایوس لوٹ کر گھر واپس گئے کئی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائید کیا کہ انہوں نے غریب عوام کو سخت برف بارش اور کڑاکے کی سردی میں قریب ایک کلومیٹر پیدل چلایا- جو کہ قابل مزمت ہے اس حوالے سے رفیق تانترے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے اس دورے کو بلکل ناکام قرار دیاہے-انکے علاوہ بلاک ڈولپمنٹ چیر مین شمیم احمد گنائی نے مرکزی سرکار کی اس کوشش کی سرہانہ کرتے ہوے اپنی بدقسمتی قرار دیاہے- اس حوالے سے اڈیشنل ترقیاتی کمیشنر ملکزادہ شہراز الحق نے تمام لوگوں کو شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ منیسٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے یہاں آج نہ آسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا