عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍مختار احمد شیخ نے ایس ڈی ایم کا چارج سنبھالا ۔تھنہ منڈی پہنچنے انکار والہانہ استقبال کیا گیا جس میں مختلف مقررین نے اور سر پنچ اورپنچ کے علاوہ سیول سوسائٹی کے علاوہ باقی تمام محکمہ جات افسران اور ملازمین نے ان کا استقبال کیا اسے قبل لداخ معاملات کے ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے ۔انہوں نے بطور اے سی ڈی پونچھ اور بی ڈی او تھنہ منڈی بھی اپنے فرائض انجام دیے ہیں صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے شیخ کا سواگت کرتے ہوئے ایک قابل اور محنتی آفیسر بتایااورامیدجتائی کے ایس ڈی ایم تھنہ منڈی کی تعمیر اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر یں گے۔