گول مہور روڈ دو ہفتے سے شدید برفباری سے بند

0
0

گریف محکمہ سڑک کھولنے میں ناکام لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور
آرجے بشیر

مہور ؍؍گول مہور سڑک پندرہ دنوں سے بند پڑی ہے محکمہ گریف اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔لوگوں نے نمائندے کو بتایا سب ڈویژن گول اور مہور کی انتظامیہ بھی اس سڑک کو کھولنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ادھر مہور سے بھی لوگوں نے ٹیلی فون پر بتایا یہاں کی انتظامیہ بھی گول مہور سڑک کھولنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔لوگ اس وقت تقریبا ًساٹھ کلومیٹر سفر پیدل کررہے ہیں مگر دونوں سب ڈویژنوں کی انتظامیہ مہور تا گول سڑک کھولنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں گول رام بن شاہراہ سے محکمہ گریف کی جانب سے برف تو ہٹائی جارہی ہے مگر یہ سراسر یہاں کی عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ۔لوگوں نے بتایا صرف پانچ کلومیٹر سڑک پر برف صاف کرنے میں ہفتہ لگایا جا رہا ہے اور اس قدر برف صاف کیا جارہا ہے ۔اس سے بہتر تھا صاف ہی کرتے، کیوں کی ان کے پاس زنگ آلودہ مشینری ہے جس سے سارا برف سڑک پر ہی موجود رہتا ہے اور پانچ منٹ مشینری چلتی ہے دو گھنٹے خراب پڑی رہتی ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے سنو کاٹر کی مانگ کی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں آسانی ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا