ادویات اور دیگر میڈیکل اشیاء من پسند کمیسٹ دوکانوں کی طرف لکھے جاتے ہیں!
عمرارشدملک
راجوری؍؍جی ایم سی ہسپتال راجوری ہمیشہ مختلف قسم کے معاملات میں پھنسا رہتا ہے سٹاف کی کمی کا مسئلہ ہو، مشینری خرابی ہو یا پھر ہسپتال کی صاف صفائی ہر ایک معاملے میں جی ایم سی ہسپتال راجوری ایک نمبر پر ہے اور اب تو نئے معاملے بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال راجوری میں لازوال نمایندہ نے وہاں داخل زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے بتایا کہ زیادہ تر ادوایات یا دیگر میڈیکل اشیائ ہسپتال سے نہیں بلکہ نجج میڈیکل کی دوکانوں سے خریدنی پڑتی ہے اور اس میں بھی ایک الجھن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر جو بھی ادویات یا دیگر میڈیکل کا سامان لکھتے ہیں وہیں موقع پر کچھ ہسپتال کے ایجنٹ کمیشن کے لئے اپنی سلیکٹڈ دوکانداروں کے پاس ادوایات کی پرچیاں بھیجتے ہیں جس سے ہسپتال کے ایجنٹوں کو دوکانداروں سے کمیشن وصول ہوتی ہے۔ ہسپتال میں داخل کافی مریضوں نے بتایا کہ سرجری کے لئے بھی سامان باہر سے خریدنا پڑتا ہے اور نجی دوکانوں میں تو لوٹ مار لگی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ایجنٹوں کو کمیشن بھی دینا ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایم سی ہسپتال میں پرنسپل سے لیکر ایک چھوٹے ملازم تک کا نظام تباہ حال ہے کیونکہ مریضوں کو ادویات یا سرجری کا سامان تک ہسپتال سے نہیں مل رہا اس کے علاوہ جی ایم سی انتظامیہ بھی اپنا کام کاج بہتر انداز میں نہیں کررہے ہیں۔ عام لوگوں کو علاج کے نام پر لوٹا جارہا ہے اور ساتھ جی ایم سی راجوری میں مریضوں کے لئے کوئی بہتر بندوبست بھی نہیں ہے۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ جی ایم سی ہسپتال راجوری کے اندر میڈیکل کی فیئرپرایز شاپس کھولیں تاکہ عام اور غریب لوگوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے کیونکہ ہسپتال کے باہر میڈیکل دوکاندار کی لوٹ مار لگی ہوئی ہے۔