واٹر منیجمنٹ کمیٹیاں دیہات میں پانی کے تحفظ میں مدد دیں گی:شکھاوت

0
0

ملک بھر میں پانی کے ذخائر میں روزبروز کمی واقع ہو رہی ہے،حکومت ٹھوس اقدامات کی متنی
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجیندر سنگھ شکھاوت نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام مرکزی وزراء کی ٹیم کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے جو جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے اطراف و اکناف کے دورے پر ہیں۔مرکزی وزیر نے اِن باتوں کا اِظہار کٹھوعہ کے برنوٹی اور ہیر انگر بلاکوں میں مختلف عوامی رابطہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے غریب عوام کی بہبودی کے لئے کئی بہبودی کی سکیمیں شروع کی ہیں جن میں آیوشمان بھارت ، اجوالا ، پی ایم ایس وائی ایم ایس ،سوبھاگیہ و دیگر سکیمیں شامل ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں پانی کے ذخائر میں روزبروز کمی واقع ہو رہی ہے اور ا س مسئلے سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نے جل جیون مشن کا آغاز کیا تاکہ 2024 ء ملک کے ہر گھرانے کو نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس نشانے کو جموںوکشمیر میں 2021ء تک مکمل کیا جائے گا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے ضلع کٹھوعہ میں شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کا ذکر کیا جن میں شاہپور کنڈی اور اجھ ڈیم پروجیکٹ شامل ہیں جن کے ذریعے کسانوں کو آبپاشی کی سہولیت کے علاوہ تمام گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولیت فراہم ہوگی۔ انہوں نے افسروں کو صلاح دی کہ وہ ہر گائوں میں واٹر منیجمنٹ کمیٹیاں قائم کریں جو پانی کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ اس کی تقسیم میں بہتری لائیں۔اس سے قبل مرکزی وزیر نے ضلع میں سی ایف سی ، تالابوں ، سڑکوں اور کئی سہولیات کا افتتاح کیا ۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے اس موقعہ پر ضلع سے متعلق خاکہ پیش کیا۔کمشنر سٹیٹ پروجیکٹس حکومت ہند ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ و دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا