یوکرین میں روس کی جاری فوجی کارروائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا
یواین آئی
واشنگٹن؍؍امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا اور وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کے ساتھ وارسا میں ملاقات کی اور یوکرین میں روس کی جاری فوجی کارروائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے پریس پول کے نامہ نگاروں نے دی۔پول کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر بائیڈن کے ساتھ سیکرٹری خارجہ انٹوئن بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا اور وزیر دفاع الیکسی ریزنکوف نے شرکت کی۔” صحافیوں کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسٹر کولیبا نے جنگ کے دوران صدر بائیڈن کو بتایا کہ انہوں نے کس طرح کسی بھی حالت میں سونا سیکھا۔” مسٹر بائیڈن نے نیند کے بارے میں بھی بات کی۔واضح رہے کہ مسٹر بائیڈن اس وقت پولینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا سے رزیجو شہر میں ملاقات کی تھی۔مسٹر بائیڈن بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)، جی۔7 کے رکن ممالک اور یورپی کونسل کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے بعد براہ راست وارسا پہنچے۔ یہ تمام ملاقاتیں یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔