مہانت روہت شاستری نے ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر سے ملاقات کی

0
0

ریاست میں سنسکرت زبان کے موجودہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آج مہانت روہت شاستری، صدر، شری کیلاکھ جیوتش اویم ویدک سنستھان ٹرسٹ نے آج ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مہانت روہت شاستری نے ڈاکٹر راگھو لنگر کو شری رامچرتمانس کی ایک کاپی پیش کی اور جموں و کشمیر کے موجودہ حالات میں سنسکرت کے طلباء اور اسکالرز کو درپیش مسائل کی طرف ان کی توجہ مبذول کروائی۔ شاستری نے کچھ اصلاحی اقدامات بھی تجویز کیے جن پر عمل درآمد کے لیے حکومت غور کر سکتی ہے۔ انہوں نے سنسکرت کے نامور ماہر ڈاکٹڑ اتم چند شاستری کے نام پر ریاستی سطح کا سنسکرت ایوارڈ دینے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر اتم چند شاستری پاٹھک کو شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سنسکرت زبان کی خدمت اور فروغ کے لیے وقف کر دی تھی۔ یہ ایوارڈ جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان کے فروغ، ترویج اور تحفظ میں تعاون کرنے والے افراد کو دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پہلی جماعت سے سنسکرت کو لازمی قرار دیا جائے۔ سنٹرل یونیورسٹی جموں اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں پی جی ڈپارٹمنٹ کھولا جائے۔ جموں و کشمیرمیں ایک الگ سنسکرت یونیورسٹی، سنسکرت گروکل، سنسکرت اکیڈمی، سنسکرت سنستھان وغیرہ قائم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ شری ماتا ویشنو دیوی گروکل، کٹرا کو سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی، دہلی کے تحت ایک آدرش سنسکرت ودیالیہ میں تبدیل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا