سنجواں سے کارلیکرہوافرارملزم لدھیانہ سے گرفتار

0
0

چھنی پولیس کی برق رفتارتحقیقات کی بدولت24گھنٹوں کے اندرمعاملہ سلجھا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پولیس سٹیشن چھنی ہمت جموں نے چوری کی ایک واردات کو 24 گھنٹے کے اندر حل کر کے اس جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی مسروقہ املاک برآمد کر لی ہے۔پولیس اسٹیشن چھنی ہمت کو ایک شخص آصف آزاد ساکن سنجواں جموں کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ اس کی کار کریٹا کار کا رجسٹریشن نمبر PB-02CN-3636 ہے‘ نامعلوم افراد ان کے گھر کی پارکنگ سے چوری کر کے لے گئے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 42/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ چھنی ہمت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس ایس پی جموں نے تیزی سے کام کرتے ہوئے ایس ایچ او چھنی ہمت دیپک کٹوچ اور ایس ڈی پی او سٹی ایسٹ جموں ظہیر عباس جعفری کی نگرانی میں پولیس چوکی چٹھہ کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ایس پی سٹی ساؤتھ ممتا شرما کی مجموعی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج پولیس پوسٹ چٹھہ پی ایس آئی ارون شان کی قیادت میں ٹیم نے تکنیکی مدد، GPS اور CCTV فوٹیجز کی مدد سے آخر کار ستبیر سنگھ ولد کرنیل سنگھ ساکنہ مٹن، اننت ناگ لدھیانہ، پنجاب سے ملزم کو جال میں پھنسایا اور اسے چوری کی گاڑی برآمد کیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا