ارجن مُنڈا نے ریاسی کا دو روزہ دور ہ مکمل کیا :اَرناس میں عوامی شکایات سنی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍مرکزی وزیر برائے امور قبائل ارجن مُنڈا نے آج اَرناس میں ایک عوامی اجتماع کی صدارت کے بعد ضلع کے دور روزہ دورے کو مکمل کیا۔مرکزی وزیر کو دورے کے دوران عوام نے والہانہ استقبال کیا اور مقامی قبائلی طبقے کے ممبران نے اُنہیں تحائف پیش کئے ۔اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے عام لوگوں کے علاوہ قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات پور ی کرنے کے لئے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں میں سرعت لانے کی متمنی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فارسٹ رائیٹس ایکٹ جموںوکشمیر میں نافذ العمل ہے اور اس کے فوائد مستقبل قریب میں نظرآئیں گے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کوترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔پردھان منتری آواس یوجنا و دیگر سماجی بہبودی سکیموں کے تحت مستحق افراد کے مسائل حل کرنے کی کوششیں جاری ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاسی کے لوگ اپنے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہے اور حکومت اس سلسلے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ قبائلی آبادی کی خوشحالی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔اس سے قبل مرکزی وزیر چنکا ں میں نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ سیکرٹری قبائلی امور اور انتظامی سیکرٹری ریاسی عبدالمجید بٹ اور ڈپٹی کمشنر اندو کنول چب بھی تھے۔اُنہوں نے ریاسی بلاک کے ماڑی گائوں میں کثیر المقاصد انڈور سپورٹس ہال کا افتتا ح کیا۔