نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے منگل کو اپنے امیدواروں کی تیسری اور آخری فہرست جاری کر دی۔سینئر لیڈر پرویز ہاشمی کو اوکھلا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کانگریس الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لسٹ میں پانچ امیدوار شامل ہیں۔ پارٹی نے جے پرکاش پوار کو مادي پور محفوظ سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ مکیش شرما کو وکاس پوری، پروین رانا کو بجواسن اور مہیندر چودھری کو مہرولی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
پارٹی نے کل دیر رات دوسری فہرست جاری کی تھی جس میں رمیش سبھروال کو وزیر اعلی اروند کجریوال کے خلاف نئی دہلی سے، كراول نگر سے اروند سنگھ، گھونڈا سے بھیشم شرما، تلك نگر سے رمندر سنگھ بمراه، راجندرنگر سے راكي تسيد، بدرپور سے پرمود یادو اور كونڈلي سے امريش گوتم کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
کانگریس نے چار سیٹیں آرجے ڈی کو دی ہیں۔