میرا مقصد ہے-بدعنوانی کو ہرانا، ان سب کا ہے مجھے ہرانا: کجریوال

0
0

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کو کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں میرا مقصد ہے-بدعنوانی کو ہرانا اور دہلی کو آگے لے جانا۔
مسٹر کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے نامزدگی داخل کرنے سے پہلے یہ بات کہی۔ وہ الیکشن افسر کے دفتر میں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے کل فارم داخل نہیں کر سکے تھے۔
انہوں نے کہا’’ایک طرف بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی ، جےجےپي، کانگریس، آر جے ڈی۔ دوسری طرف اسکول، اسپتال، پانی، بجلی، خواتین کا مفت سفر، دہلی کے عوام‘‘۔
وزیر اعلی نے کہا’’میرا مقصد ہے-بدعنوانی کو ہرانا اور دہلی کو آگے لے جانا، ان سب کا مقصد ہےمجھے ہرانا‘‘۔
دہلی اسمبلی کے لئے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری دن ہے۔ بی جے پی اور کانگریس نے پیر-منگل کی رات کو نئی دہلی سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے مسٹر کجریوال کے مقابلہ ان کے نوجوان لیڈراور بھارتیہ یووا جنتا مورچہ کے صدر سنیل یادو اور کانگریس نے نوجوان لیڈر رمیش سبھروال کو امیدوار بنایا ہے۔
مسٹر کجریوال گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی نئی دہلی سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا