گجرات: سورت میں 14 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ

0
0

سورت ، 21 جنوری (یواین آئی) گجرات کے شہر سورت میں آج صبح ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر اشوک آر سالونكے نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ شہر کے كڑوڈرا علاقے میں پونا-كنبھاريا روڈ پر واقع 14 منزلہ تجارتی عمارت ’رگھوویر سيلييم‘ میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے 50 سے زائد فائر فائٹرز گاڑیاں لگائی گئی ہیں۔
آگ لگنے کی اطلاع صبح پونے چار بجے ملی۔ فی الحال اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کولنگ یعنی آگ بجھانے کے بعد ٹھنڈا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ تاہم اس خدشہ کا اظہار کیا جارہاہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہو گی۔
اس عمارت میں گزشتہ آٹھ جنوری کو بھی آگ لگی تھی لیکن اسے جلد ہی قابومیں کر لیا گیا تھا۔
آگ لگنے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے جس کا تجزیہ بعد میں کیا جائے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا