مینڈھر کئی سال پہلے پاکستان کی گولہ باری اور دہشت گردی کا شکار رہا ہے،اب یہاں امن وامان ہے
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍ مینڈھر سب ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے گائوں کے لوگوں کے لیے بھا رتی افو اج کی جانب سے مینڈھر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی آرمی کی 16 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جرنل منجندر سنگھ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دشمن ملک پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جنرل نے کہا کہ مینڈھر کئی سال پہلے پاکستان کی گولہ باری اور دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ اور اب یہاں پر امن ہے ۔ اب دشمن ملک پاکستان اس امن کو منشیات کے ذریعے کھوکھلا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع لے کر آرہے ہیں۔ ملک کی سرحد کے نوجوان خود کو دکھا کر ملک کی خدمت کریں اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پر رہنے والے لوگوں کے ذریعے سرحد پار سے منشیات بھیج کر منشیات کا استعمال کر رہا ہے جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت یا نوجوان بڑا نہیں چاہتا۔ اس پروگرام میں فوج کے مختلف افسران اور دیگر مقامی لوگ موجود تھے۔ یا د رہے کہ بھا رتی افو اج کی جانب سے مینڈھر میں دو روزہ مینڈھر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مینڈھر ، پونچھ اور سرنکوٹ کے ڈگری کالج اور دیگر فنکاروں سے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔فو جی افسران میں اخر میں نو جو انو ں فنکاروں کو انعام سے بھی نواز ۔ مقامی لو گو ں نے فوج کا شکر یہ ادا کیا کہ انہو ں نے عرصہ دراز کے بعد اتنے بڑھے پروگر ام کا انعقاد کیا ۔ اور انہوں نے بھا رتی افو اج نے افسران سے اپیل کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگر امو ں کا انعقاد کیا جائے تاکہ بچو ں کو اگے بڑھنے کا موقع فر اہم ہو۔