اے ڈی ڈی سی پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین کی یقین دہانی کے بعد واپس کانفرنس میں کی شرکت
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں باقی اضلاع کی طرح پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے ایڈیٹوریم ہال میں محکمہ دیہی ترقی نے آئی ایم پی آر ڈی کے اشتراک سے منعقدہ ورچوول کانفرنس پر تقریب کا اہتمام کیا جس میں سرپنچوں، پنچوں ، بی ڈی سی چیئر پرسنز و ڈی ڈی سی ممبران نے شرکت اختیار کی جس کانفرس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا اور پنچایتی نمائندگان سے ڈی سی کونسلز و بی ڈی سی کونسلز کے کارکنان و رہبران سے خطاب کیا جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت و چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ تعظیم اختر نے ڈی سی دفتر سے براہ راست اس کانفرنس میں شرکت اختیار کی تھی۔دوران ورچوول کانفرنس سبھی شرکاء باہر نکل آئے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر بار کانفرنس و اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں لیکن انکی شنوائی نہیں ہوتی ، ہمارے کام نہیں ہوتے جس کے بعد بی ڈی اوز و اے سی ڈی نے بھی انہیں منانے کی کوششیں کیں لیکن بات نہیں بنی جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین نے وہاں پہنچ کر ان سے بات کی ، ان کی شکایت کو سنا اور انکے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور انہیں راضی کر واپس کانفرنس میں شامل کیا۔