بھگونت مان حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

0
0

رکن اسمبلی کو ایک ٹرم کی پنشن ملے گی۔باقی پیسہ عوامی فلاح پر خرچ ہوگا
یواین آئی

چندی گڑھ؍؍پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ریاست کی مالی حالت کے مدنظر اراکین اسمبلی کے پنشن فارمولے میں تبدیلی کرنے کا بڑافیصلہ کیا ہے۔مسٹر مان نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کہ آج ہم نے اور بڑا فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے اراکین اسمبلی کے پنشن فارمولے میں تبدیلی کی جائے گی۔ رکن اسمبلی اب صرف ایک ہی پنشن لے سکیں گے۔ ہزاروں کروڑ روپے اراکین اسمبلی کی پنشن پر خرچ کیا جاتا ہے لیکن اب اسے ریاست کے لوگوں کے مفاد میں خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بے روزگاری بڑا معاملہ ہے۔ ہمارے نوجوان ڈگریاں لیکر گھر پر بیٹھے ہیں کیونکہ جب وہ ملازمت مانگنے جاتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں، پانی کی بوچھار پڑتی ہے لیکن ملازمت نہیں ملتی۔ اب پنجاب میں جو رکن اسمبلی ایک سے کئی بار رکن اسمبلی رہتے ہیں اور یا پھر شکست کھاجاتے ہیں تو رکن پارلیمان رہتے ہوئے بھی رکن اسمبلی کی پنشن لیتے ہیں لیکن اب وہ صرف ایک ہی پنشن لیں گے۔ کچھ اراکین اسمبلی تو لاکھوں روپے پنشن کے طورپر لے رہے ہیں جس سے خزانہ پر کروڑوں کا بوجھ پڑتا ہے۔ اب ریاستی حکومت بڑا فیصلہ کرنے والی ہے کہ رکن اسمبلی کو ایک ٹرم کی پنشن ملے گی۔باقی پیسہ عوامی فلاح پر خرچ ہوگا۔ اس کے علاوہ فیملی پنشن میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے۔حکومت کے اس فیصلے کا اپوزیشن نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی سکھپال کھیہرا نے بھگونت حکومت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قدم کی حمایت کرتے ہیں۔ریاست کے مفادمیں کئے جانے والے ہر قدم کا ہم استقبال کرتے ہیں۔شرومنی اکالی دل کے رکن اسمبلی منپریت ایالی نے بھی اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا