نمائندہ لازوال
ڈوڈہ ؍؍مرکزی حکومت ہند کے وزیر مملکت راج کمار سنگھ و جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کے صلاح کار راجیو رائے بٹناگر کے ڈوڈہ دورہ پر صدر مقام ڈوڈہ میں میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے صدر و یدپرکاش گپتا کی قیادت میں وفد نے ایک یاداشت پیش کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پریس کے نام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے صدر مقام میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کی تمام گلیوں میں سولر لائٹ نصب کرنے ، ڈوڈہ کے لئے منظور گورنمنٹ وومن کالج کو قصبہ ڈوڈہ میں موجود رکھی گئی مخصوص ملبدی اراضی میں ہی تمیر کرنے اکرام آباد میں ایک کمیونیٹی ہال تعمیر کرنے و موجودہ کیمونیٹی ہال کی تجدید و اضافی تعمیر ، قصبہ کے لئے ایک واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر بجلی کٹوتی کا مکمل خاتمہ ، مناسب نرخوں پر گھر یلو بجلی فراہم کرنے اور ڈوڈہ خطہ کے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ شامل تھا ۔ وفد نے ان تمام مطالبات کے منظر پس منظر اس کے فائدوں اور عوام کی ان مطالبات میں گہری دلچسپی و ان مطالبات کے پورا ہونے سے عوامی مشکلات میں کمی اور روزگار میں اضافہ پر تفصیلی بات کی۔ جس کا مرکزی وزیر نے حوصلہ افزاجواب دیا