پورے ہندوستان میںکھلے گا بی جے پی کا’کمل‘: جے پی نڈا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آنے والے وقت میں پورے ہندوستان میں ’کمل‘ کھلے گا۔ پیر کے روز بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ ہم صرف پالیسیوں میں اور پالیسیوں کی تفصیلات میں ہی الگ نہیں ہیں بلکہ ان کے نتیجے بھی مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی ملک میں سب سے مضبوط پارٹی، ریاستوں میں حکومت کرنے والی پارٹی، سب سے بڑی ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی رکن کی تعداد والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکنے والی نہیں ہے اور اب بھی کچھ صوبے بچ گئے ہیں، وہاں بھی ہمارا پرچم لہرانہ باقی ہے۔ نڈا نے کہا ’پارٹی نے جو محبت، بھروسہ، تعاون دیا ہے اس کے لئے وہ سب کے تئیں شکرگزار ہیں۔دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے کام کو سنبھالنے اور اسے آگے لے جانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی تنظیم نے جو مجھ پر جو اعتماد دکھایا ہے اس کے لئے میں نے سب کا شکریہ اداکرتا ہوں‘۔بی جے پی صدر نے ریاستی یونٹس اور کارکنوں کا بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلامقابلہ مجھے جو کام کرنے کا موقع دیا ہے گیا اس کے لئے ریاست کی تمام اکائیوں کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ تنظیم کے لے کر آگے بڑھیں گے اور پورے ملک میں بی جے پی کا کمل کھلانے کے لئے کام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا