ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا بند نہیں کریں گے: کنہیا

0
0

لازوال ڈیسک

بیگو سرائے؍؍جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی لیڈر ڈاکٹر کنہیا کمار نے ہاردک پٹیل کی گرفتاری کو لے کر حکومت پر زور دار حملہ کیا ہے۔ کنہیا نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان جیل سے ڈر کر ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا بند نہیں کریں گے۔ اتوار کی رات کنہیا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’ساتھی ہاردک پٹیل کو پولیس نے غداری کے فرضی مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کر لیا۔اکھل گوگوئی کو بھی غداری کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔چند رشیکھر آزاد کو بھی کئی بار گرفتار کیا ہے۔ یاد رکھنا سرکار، ملک کے نوجوان جیل کی دیواروں سے ڈر کر ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا بند نہیں کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ کنہیا ملک میں فرقہ وارانہ بنیاد پر شہریت قانون اوراین آر سی کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند کررہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا