نیشنل یونانی ڈاکٹر س ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ایس پی یو پی سی کا نفرنس کا انعقاد

0
0

سرینگر؍؍نیشنل یونانی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے آج اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کے اہتمام کے لئے ہر ماس اکیڈیمی آف ڈاکٹرس کیرالہ نے اشتراک دیا۔کانفرنس میں ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن ،چیف فلاسفر ہر ماس اکیڈیمی کیرالہ اورڈائریکٹر کالیکٹ ہسپتال کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے دوران عوامی صحت کے تعلق سے یونانی میڈیسن کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس نظام سے موثر طورپر ایسی کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے جو کہ ادویات کے نظام سے ممکن نہیں ہیں۔اپنے ابتدائی خطبے میںڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے بچوں کی بیماری اوردیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لئے یونانی ادویات کے طریقے کار کو اجاگر کیا ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری کی طرف سے جموں وکشمیر میں یونانی ادویات کے فروغ کے لئے متعدد سکیموں کو متعارف کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یونانی ادویات کے استعمال سے لوگوں کو بیماریوں کا علاج کرنے کی ترغیب دی جانی کی ضرورت ہے جب کہ لوگوں کو ان ادویات کے فوائد کے بارے میں بھی جانکاری دی جانی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا