ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے موسم کی پیشن گوئی کے پیش نظر میکنیکل ڈویژن کامعائنہ کیا

0
0

ناسازگار موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کابھی جائزہ لیا
بارہمولہ؍؍محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج آفیسرا ن کی ایک ٹیم کے ہمراہ ضلع میں میکنیکل ڈویژن کا معائنہ کیا اوربرف ہٹانے کے کام کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا جہاں برف ہٹانے کی مشینوں کی مرمت کی جارہی ہے جو کہ حال ہی میں شدید برفباری کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں۔انہوںنے آفیسران پر زوردیا کہ وہ برف ہٹانے کی تمام مشینوں کو تیاری کی حالت میں رکھیں تاکہ ناسازگار موسمی حالات اوربرف باری سے پیداشدہ صورتحال سے نپٹاجائے ۔اس دوران بتایا گیا کہ سب ڈویژن سطح پر کنٹرول رومز کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں ایس ڈی ایمز نوڈل آفیسران کے طور پر اپنی اپنی ذمہ داریوں نبھائیں گے۔دریں اثنأ ترقیاتی کمشنرنے ریلوے سٹیشن بارہمولہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ریل مسافروںکو دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا