ترقیاتی کمشنر بڈگام نے تیاریوں کا جائزہ لیا
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں یوم جمہوریہ 2020کے لئے انتظاما ت کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،سی پی او ،ایس ای ہائیڈرالکس ،اے سی ڈی ،اے سی آر ،سی ایم او ،سی ای او اورڈی آئی او بڈگام کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے تمام آفیسران پر زوردیا کہ و ہ ضلع کے تمام مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کو کامیاب بنائیں۔اس دوران بتایا گیا کہ جے کے پی ،آئی آر پی ،سی آر پی ایف اور این سی سی کے علاوہ سکولی بچوں کی ٹکڑیاں مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گی۔جس کے بعد ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔اس دوران مزید بتایا گیا کہ تقریب کے دوران تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔