تبیان اسکول کے شاندار سالانہ کلچرل پروگرام کا انعقاد!

0
0

بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور تربیت کی اشد ضرورت:حاجی عبدالکریم
محمد حسین ساحل

بلّار پور،مہاراشٹر//فاطمہ ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانتظام چلنے والی تبیان اور الزہرہ اسکول میں رنگا رنگ سالانہ کلچرل پروگرام کا شاندار انعقادکیا گیا۔ ننھے منّے بچوں نے اپنی دل کو چھُونے والی پیشکش سے تمام ناظرین کے دل جیت لیے۔یہ اسکول کیرلا کے اسلامک ایجوکیشن بورڈ آف انڈیا سے ملحق ہے ۔اس پروگرام کا انعقادنگر پریشد کے بچت بھون میں کیا گیا، اس قابل تعریف تبیان جشن میں بطورمہمان خصوصی اسلامک ایجوکیشن بورڈ آف انڈیا کے جنر ل منیجرحاجی عبدالکریم موجود تھے، ان کے ساتھ ناگپور زون کے منیجرامام عبدالرشید برکاتی بھی مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھے ۔حاجی عبدالکریم نے اپنی تقریر میں کہا کہ بچوں کواپنی زندگی میںاچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اچھے اخلاق کی بھی بے حدضرورت ہے ۔ایک بااخلاق طالب علم نہ صرف اپنے خاندان ، بلکہ پورے ملک کے لئے ایک ذمہ دارشہری بنتا ہے ۔ تبیان کے بچوں نے اسٹیج پر جو دل کو چھُونے والی پیشکش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحتیں اُبھر کرآتی ہیں۔اس سالانہ جشن میں فاطمہ ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران محترمہ رضیہ انصاری،جناب ساجدعلی، تبسم انصاری،جناب عادل انصاری،جناب وسیم شیخ،مولانا نذیر،جناب اظہروغیرہ موجود تھے۔اس پروگرام کی کامیابی کے پس پشت ٹیچرس حضرات کی محنت کارفرما تھی۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا