بریلینٹ انٹرنیشنل اسکول کے طلبا وطالبات کی "جل جیون ہریالی "مہم میں پْر زور شرکت

0
0

شرف الدین تیمی

مدھوبنی//مشہور ومعروف علمی دانشگاہ بریلینٹ انٹرنیشنل اسکول کھیری بانکا کے طلبا وطالبات نے "جل جیون ہریالی” پر مبنی مہم میں شرکت کرتے ہوئے آج تقریبا ایک کیلو میٹر لمبی انسانی زنجیر بنا کر پوری دنیا بالخصوص اہل وطن کو پانی کے صحیح استعمال اور پیڑ پودوں کی حفاظت کا ایک مثبت پیغام دیا۔ اس دوران تمام طلبا وطالبات نے ذمہ داران، اساتذہ، معلمات اور کارکنان کی موجودگی میں یہ عہد کیا ہے ہم سب مل جل کر اپنے اپنے طور پر اپنے سماج ومعاشرہ میں اس پیغام کو عام کریں گے اور لوگوں کو پانی اور درختوں کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کریں گے ساتھ ہی انہیں پانی کیصحیح استعمال کی ترکیب اور تدبیر بھی بتائیں گے۔اس مناسبت سے اسکول کے چیرمین عبدالحء صاحب بھی موجود رہے۔نمائندہ سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ پانی ہی زندگی ہے اس کی حفاظت ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی ہے۔مزید موصوف نے یہ اہم اور قیمتی بات بھی کہی کہ آئندہ صدیوں میں جو جنگیں ہوں گی وہ پانی ہی پر ہوں گی لہذا تمام لوگوں کو چاہیے کہ اپنے طور پر پانی کا صحیح استعمال کریں اور دوسروں کو بھی اس کی اہمیت سے آگاہ اور اس کے غلط اور بے جا پر استعمال پر متنبہ کریں۔ ساتھ ہی پیڑ پودوں کی حفاظت کے سلسلے میں یہ بات بھی کہی کہ آج ماحولیاتی آلودگی اور دیگر نت نء جو بھی بیماریاں ہمارے سماج ومعاشرہ میں آئے دن کثرت سے پھیل رہی ہیں اس کی بنیادی اور اہم وجہ پیڑ پودوں کا کثرت سے کاٹا جانا ہے لہذا اس کی کٹاء پر روک لگاء جائے اور ہر شخص اپنے اپنے طور پر کثرت سے درخت لگانے کا اہتمام کریں۔ ڈائریکٹر سیف اللہ فہمی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف پانی اور پیڑ پودے کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے ؟ آج آلودگی اور بڑھتے پولوشن کی اصل وجہ تیزی سے گھٹتے پیڑ پودے کی تعداد ہے،اسی طرح پانی کا صحیح استعمال ،تالابوں اور ندیوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، لہذا ہر شخص اس کی اہمیت کو سمجھے اور پانی کا صحیح استعمال اور اس کی حفاظت کو اپنی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ جانیں۔واضح رہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ذمہ داران اسکول وپرنسپل شاہد نظام کے علاوہ اساتذہ میں نجم الحسن، شرف الدین تیمی، نیرج کمار، سنتوش جی سمیہ خاتون، ذکری پروین اور بشری پروین کا غیر معمولی کردار رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا