یواین آئی
سریندرنگر؍؍گجرات میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں اتوار کو دو این آر آئی سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا احمدآبادضلع کے بگودرا علاقے میں میٹھاپور کے نزدیک صبح جام نگر سے احمدآباد کی سمت آنے والی ایک کاراچانک بے قابو ہوکر آگے چلنے والے ٹرک میں گھس گئی۔حادثے میں کار میں سوار ڈرائیور سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ہلاک شدگان کی شناخت کینیا کے رہنے و الے این آرآئی کیتن بھائی جے ہریا(55)،ان کی بیوی کندن بین (54)اور جام نگر کے رہنے والے ڈرائیور ہیریندر بھائی کے دوشی (49)کے طورپر ہوئی ہے ۔کیتن بھائی بیوی کے ساتھ 10جنوری کو کینیا سے جام نگر آئے تھے اور کار میں جام نگر سے احمدآباد سماجی پرسنگ میں جارہے تھے ۔دیگر ایک حادثہ سریندر نگر ضلع میں ہوا۔جہاں پان سینا علاقے میں آج ایک کار اور ٹرک کی ٹکر میں دو خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔احمدآباد -راج کوٹ شاہراہ پر دیوپارا گاؤں کے نزدیک سوم ناتھ سے احمدآباد کی سمت آرہی ایک کار اچانک بے قابو ہوکر ڈیوائڈر کود کر دوسری سمت سے احمدآباد س راج کوٹ کی سمت جارنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر اور ایک خاتون کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔وی سبھی اپنے ایک رشتہ دار کے یہاں آندھرا پردیش سے احمدآباد آئے ہوئے تھے اور درشن کے لئے سوم ناتھ مندر گئے تھے ۔سبھی درشن کرنے کے بعد واپس احمدآباد لوٹ رہے تھے ۔پولیس معاملے درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔