نہرو یووا کیندرا پونچھ کی جانب سے بفلیاز میںیوتھ کلب کنوینشن کا اہتمام

0
0

افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍نہرو یووا کیندرا پونچھ کی جانب سے یوتھ کلب کنوینشن کا اہتمام بلاک بفلیاز نیشنل پبلک ہائی اسکول درآبہ میں کیا گیا۔اس کنوینشن کا مقصد بلاک بفلیاز کے بچوں کی فطری قابلیت کو منظر عام پر لانے کا ہے جس کے لئے نعتیہ کلام مسابقہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد بچوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر بلاک بفلیاز کے نامور شخصیات کے علاوہ متعدد سرپنچوں نے بھی کنوینشن میں شمولیت اختیار کی۔پروگرام کے اختتام پر پہلی ؛دوسری ؛ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا کیا گیا۔اس موقعہ پر پروگرام آرگنائزر طارق بٹ نے بتایا کہ یہ پروگرام بچوں میں چھپی ہوئی فطری قابلیت کو سامنے لانے کے لئے اہم تھا اور اس طرح کے پروگراموں سے بچوں کو پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔ جس سے وہ اپنی قابلیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بلاک بفلیاز کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب اور مہلہ منڈل کی شروعات کریں گے جو کہ سماج کے ضرورت مند افراد کے لئے اہم ثابت ہو گا۔انہوں نے پروگرام میں شامل ہوئے سرپنچوں اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا