اسلامی شعار کی حفاظت ہماراا ولین فریضہ ، مولانا محمدجمال الدین رشادی

0
0

نماز جمعہ سے قبل ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمدجمال الدین صاحب صدیقی رشادی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم الدین گنگانگر بنگلور32نے خطبہ جمعہ میں اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، موضوع پر بصیرت افروزخطاب کرتے ہوے فرمایا اسلام دنیا میں امن کے قیام کیلے آیا ہے اور امن کے اس عظیم مشن کو سارے عالم میں پھیلانے کی ذمہ داری اہل ایمان مسلمانوں پر ہے، اسلام ساری دنیا میں زور و زبر دستی طاقت و قوت کی بنیاد پر نہیں پھیلا بلکہ اسلام کے اعلیٰ ترین انسانیت نواز اصولوں اور پیغمبر اسلام سرکاردو عالم حضرت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و سلم کے اعلیٰ اخلاق وکردار سے پھیلا ہے، آج دنیا میں دہشت گردی کسی قوم یا کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کے مقابلہ کیلے منصوبہ بند، ٹھوس، پائیدار، عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، اسلام نے عالم میں امن و سلامتی کو قائم کرنے کی روز اول سے کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں احکامات دیے ہیں ، اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے جو شخص کسی شخص کو بلا وجہ قتل کرڈالے تو گویا اس نے تمام ہی آدمیوں کو قتل کرڈالا اور جو شخص کسی شخص کو بچالے تو گویا اس نے تمام آدمیوں کو بچالیاہے ، ذرہ ہم سوچیں اس فرمان الہی کیساتھ انسان کے خون کی قدر و قیمت کو کس درجہ واضح کردیا گیا ہے انسانی خون کتنا قیمتی ہے اور اس کی کتنی اہمیت ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے پوری مخلوق خدا کا گھرانہ او رخاندان ہے جو شخص اس خاندان والوں سے جتنا بہتر سلوک کرے گا وہی اﷲ کا سب سے محبوب بندہ کہلاے گا، انسانیت کا درد رکھنا انسانیت کی فکر کرنا اور بندوں کے کام آنا اہل ایمان کا سب سے بڑا وصف ہے، دین خیر خواہی ہمدردی دلسوزی اور دردمندی کا نام ہے ، اسلام کا پیغام انسانیت عام انسانوں تک پہنچایا جائے انسان سے ہی صرف نہیں انسان میںجانوروں کیساتھ ہمدردی درد مندی کا جذبہ ہو ناچاہیے، مولانا نے دوران خطاب فرمایا اسلام دین فطرت ہے انسانیت کی فلاح و صلاح کے عین مطابق اسلامی تعلیمات اور احکامات ہیں، پیغمبر اسلام نبی رحمت حضرت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جو سارے عالم کیلے رحمت بن کر آئے، جن کا اسو ئہ حسنہ دونوں جہاں میں سرخرو ئی کا با عث ہے، یہ ہر مومن صاحب ایمان کے دل اور دماغ میں سمائی ہوئی حقیقت ہے، اسلامی شعار کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے، یادرکھیں اسلامی اصولوں اسلامی تعلیمات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دین اسلام کی عظمت اور سربلندی کے دعویدار ہوہی نہیں سکتے ہیں، اسلامی تعلیمات اور احکامات کے بنیادی مقاصد میں قتل و غارت گری، شر پسندی، خون خرابہ، فتنہ پروری، ظلم و زیادتی، دہشت گردی بے گناہوںاور معصوم بچوں کو قتل کرنا، ظلم و جہالت، ضد و انتقامی جذبہ کو جہاد سمجھنے والے اپنے عمل اور کردار کو اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی وسرخروئی سے تعبیر کرنے والے اسلامی شعار سے ناواقف اسلامی تعلیمات اور احکامات سے بے خبرہیں، مولانا نے دوران خطاب فرمایا اسلام انسانیت نوازی کا مذہب ہے اور انسانیت کی معراج ہمدردی و خیر خواہی ہے، نام نہاد تحریکیں مجاہدین اسلام کا لیبل لگانے والے اور اپنی انا ضد اور جذبہ انتقامی سے اسلام کو بد نام کرنے والے اسلام کی عظمت پر دھبہ لگانے والے انھیں معلوم ہونا چاہیے اسلام میں سب سے بڑی عبادت انسانیت کیساتھ خیر خواہی، انسانیت کا تحفظ اور انسان کے جان اور مال، عزت و آبرو کی حفاظت ہے، دہشت گردی کے خلاف اور اس کے خاتمہ کیلے پوری دنیا کے انسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے، سربراہان مملکت، اکابرین امت، دانشوران ملت، بہی خواہان انسانیت اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا