مرکزی وزیر اور مشیر بٹناگر نے ڈوڈہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍بجلی ، نئی اور قابلِ تجدید توانائی ، ہُنر مندی اور کارخانہ داری کے مرکزی وزیر مملکت راج کمار سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی تیز تر عمل آوری اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں لفٹینٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹناگر کے ہمراہ ایک عوامی رابطہ پروگرام کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سیکرٹری پی ڈی ڈی ایم راجو ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل یشا مدگل ، ڈی سی ڈوڈہ اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ پروگرام کے افتتاح پر ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈیوفوڈے نے ضلع کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں لوگوں کی بہبودی کیلئے کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ۔ اپنے خطبے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے طویل مدتی اقدامات کر رہی ہے تا کہ لوگوں کے معارِ زندگی میں بہتری آ سکے ۔ انہوں نے لوگوں س اپیل کی کہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں سے بھر پور استفادہ کریں ۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی یو جی جے وائی ، پی ایم ڈی پی ، کسان کریڈٹ کارڈ ، سوئیل ہیلتھ کارڈ اور پی ایم کسان سکیموں کی پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آر آر بٹناگر نے کامیابی کے ساتھ فلاحی پروگرام عملانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے اجاگر کئے گئے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ مشیر موصوف نے بیک ٹو ولیج پروگراموں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔ بعد میں مرکزی وزیر اور آر آر بٹناگر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا ۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر نے علاقے میں کئی بڑے بجلی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے پُل ڈوڈہ میں واٹر سپورٹس سنٹر ، جموں خطے میں 12 مذہبی مقامات پر بجلی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے اور کئی دیگر پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا ۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح آر آر بٹناگر اور کئی دیگر افسران کی موجودگی میں کیا گیا