شراکت داری اور افہام و تفہیم سے ہر چیز ممکن:سمرتی ارانی

0
0

ریاسی میں عوامی ریلیوں کا انعقاد کیا ؛کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍ٹیکسٹائیل و خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر سمرتی ارانی نے آج ریاسی کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلیوں کا انعقاد کیا جن میں بھاری تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے حال ہی میں ہوئے انتخابات کامیابی سے منعقد کرنے کیلئے انتظامیہ کی تعریف کی ۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی طرف سے اجاگر کئے گئے کئی مطالبات کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ کٹڑہ میں منعقدہ ایک اور عوامی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے کٹڑہ میونسپل کمیٹی کے علاوہ پنچوں ، سرپنچوں ، معزز شہریوں اور طلاب کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے کئی سڑکوں کا ای افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر ڈی سی ریاسی نے علاقے کے زرعی وسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ سمرتی ارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیات ، بہتر حکمرانی اور شفافیت سے خطے کے لوگوں کو زمینی سطح پر بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع میں ایک ٹیکسٹائیل یونٹ قائم کیا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کی سکیموں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سمرتی ارانی نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت 8 لاکھ کسانوں کو فائدہ ملا ہے ۔ انہوں نے دیگر مختلف شعبوں میں شروع کی گئی سکیموں کے فوائد کو بھی اجاگر کیا ۔ پنچائتی راج اور دیگر جمہوری اداروں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کیلئے سمرتی ارانی نے جموں کشمیر کے لوگوں کے جوش و خروش کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری اور افہام و تفہیم سے ہر چیز ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا