روہت کا ریکارڈ، آملہ اور سچن کو پیچھے چھوڑا

0
0

راجکوٹ،  (یو این آئی ) ہندوستانی بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو یہاں راجکوٹ میں دوسرے میچ میں بطور اوپنر سب سے تیز 7000 رن پورے کر لیے اور اس معاملے میں وہ ہاشم آملہ اور سچن تندولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔روہت نے ہندستانی اننگز میں 42 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ ان کے ون ڈے میں کل 8996 رنز ہو گئے ہیں۔ یہ ان کا 223 واں ون ڈے ہے ۔ روہت نے ایک اوپنر کے طور پر سب سے تیز رفتار 7000 رنز 137 اننگز میں پورے کئے ہیں جبکہ سابق ہندستانی کھلاڑی سچن نے یہ کامیابی 160 اننگز میں حاصل کی تھی جو اب فہرست میں تیسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز آملہ نے 147 اننگز میں سب سے تیز رفتار 7000 رن بنائے تھے اور وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔نائب کپتان روہت چوتھے ہندستانی اوپنر ہیں جنہوں نے 7000 رنز کا یہ ہندسہ چھوا ہے ۔ ان کے علاوہ سچن، گنگولی اور وریندر سہواگ کے نام یہ کامیابی درج ہے ۔ 32 سالہ روہت ون ڈے میں اپنے 9000 رنز کے ہندسے سے بھی اب صرف چار رن دور ہیں۔ وہ پہلے ون ڈے میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا