جوروٹ پر چیخنے کی پاداش میں کگیسو ربادا پر ایک ٹسٹ میچ کی پابندی

0
0

کیپ ٹاؤن، (یواین آئی)جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا پر پورٹ ایلزبتھ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹسٹ میں جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اپنانے پر اگلے میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ربادا نے پورٹ ایلزبتھ ٹسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو آؤٹ کیا اور جب وہ کریز سے باہر جانے لگے تو ان کے قریب جاکر چیختے ہوئے خوشی منانے لگے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کو ‘لیول ون’ کے جرم کا ارتکاب کرنے پر ایک میچ پر پابندی کے علاوہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا جس سے ان کے منفی پوائنٹس کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ ان کے کریئر میں 8 منفی پوائنٹس ہیں جن میں سے 4 غیر فعال ہیں۔ربادا نے آئی سی سی کے قانون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی جو میچ کے دوران زبان یا رویہ سے آؤٹ ہونے والے بلے باز کو اشتعال دلانے کا باعث بننے سے متعلق ہے ۔ان کے خلاف شکایت فیلڈ امپائر روڈ ٹکر، بروس آکسینفرڈ اور تھرڈ امپائر جوئل ولسن نے کی تھی اور چوتھے امپائر نے بھی تائید کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ربادا نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ کی جانب سے تجویز کی گئی پابندی کو قبول کرلیا جس کے باعث اس کی مزید سماعت نہیں ہوگی۔جنوبی افریقہ کے بالنگ کوچ کا پہلے روز کے کھیل کے بعد کہنا تھا کہ ربادا کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ وہ ہمیشہ نظروں میں رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ربادا اس سے قبل اپنے جارحانہ رویہ کے باعث متعدد مرتبہ جرمانہ اور میچوں کی پابندی کا شکار رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ربادا کو تینوں مرتبہ پورٹ ایلزبتھ کے سینت جارج پارک میں کھیلے گئے میچوں میں قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور میچوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل فروری 2018 میں ہندوستان کے اوپنربلے باز شیکھر دھون کے خلاف نامناسب زبان استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میچ میں دو واقعات ہوئے تھے جن کے تناظر میں ان پر بقیہ سیریز کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی۔دوسری جانب انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی جس میں 22 سالہ وکٹ کیپر اولئے پوپ کے آؤٹ ہوئے بغیر 135 اور بین اسٹوکس کی 120 رنز کی اننگز شامل ہے ۔جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر2 وکٹیں کھو کر 60 رنز بنالیے تھے ۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جوہانسبرگ میں 24 جنوری کو شروع ہوگا جس میں کگیسو ربادا جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا