بڈگام؍؍لیگل میٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ بڈگام نے 15سے18جنوری2020ء تک ضلع کے کئی پٹرول رِفلنگ سٹیشنوں اورپمپوں کا معائنہ کیا تاکہ پٹرول کی قیمتوں اورپٹرول کی مقدار کے بارے میںجائزہ لیاجاسکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں تیل کمپنیوںکی طرف سے ضرورت پڑنے پرقیمتوںمیں وقتاً فوقتاً تبدیلی عمل میںلائی جارہی ہے تاہم وادی میں انٹرنیٹ خدمات معطل رہنے کی وجہ سے کچھ پٹرول ڈیلروں کی طرف سے قیمتوں میں افرادی سطح پر اضافہ کیاجارہا ہے ۔موجودہ ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر یہ خدشہ پیداہوا ہے کہ کئی پٹرول اورڈیزل پمپوں میں نرخوں میں از خود اضافہ کیا گیا ہے ۔معائنے کے دوران دوقصوروارپٹرول پمپوں کے مالکان کے خلاف اضافی قیمتیں وصول کرنے کی پاداش میں اُن پر 45000روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا ۔جب کہ پیٹرول اور ڈیزل ڈیلروں کہ متنبہ کیا گیا کہ وہ من مانے طور نرخوں میں اضافہ کرنے سے اجتناب کریں۔