لیفٹیننٹ گورنر کا جے ایم سی کونسلروں کے ساتھ تبادلہ خیال

0
0

74ویں ترمیم بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو نے آج جے ایم سی کے کانفرنس ہا ل میں جموں میونسپل کارپوریشن ( جے ایم سی ) کے کونسلروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 73ویں اور 74ویں آئینی ترمیم کو اختیار نہ کرنے سے پنچایتی راج اداروں اور بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے میں رکاوٹیں پیش آرہی تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان ترمیمات کو لاگو کرنے کی وعدہ بند ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کا اپنا میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000ہے لیکن اس ایکٹ کے تحت کوئی قانون نہیں بنایا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔مستقل سکونت کے حقو ق کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مقامی لوگوں کی زمینوں اور نوکریوں کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کونسلروں کو یقین دلایا کہ حکومت میونسپل کارپوریشنوں کے کونسلروں کو بی ڈی سی کے طرز پر ’’ وارنٹ آف پرسیڈنس ‘‘ تفویض کرنے پر غور کر رہی ہے ۔کونسلروں نے اپنے اپنے وارڈوں کی ترقیاتی سرگرمیوں اور لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گور نر نے کونسلروں سے تلقین کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے رہیں اور انہیں ماحول و آس پاس کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتائیں ۔انہوں نے کونسلروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر تے رہیں۔اس موقعہ پر جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا ، ڈپٹی میئر پورنیما شرما اور باقی تمام کونسلر صاحبان موجود تھے۔تبادلہ خیال کی اس نشست میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور جے ایم سی کے کمشنر اونی لواسا کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ افسران بھی موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا