کلیدی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
جموں//جموں شہر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج شہر کا تفصیلی دورہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے بس سٹینڈ جموں میں کثیر المنزلہ پارکنگ پروجیکٹ کا معائینہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ 213.08 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے اس پارکنگ پروجیکٹ کی پہلی تین منزلیں تقریباً 1300گاڑیوں اور 200 سکوٹروں کی پارکنگ کے لئے مخصوص رہیں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں منزل کمرشل پارکنگ کے لئے خاص ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس پروجیکٹ کو مارچ 2020ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے بعد میں شری رگھوناتھ مندر میں حاضری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مندر میں حاضری دے کر تاریخی بازار سے گزرتے ہوئے ٹورسٹ ریسپشن سینٹر جا کر وہاں ترقیاتی سرگرمیوں اور بازار کی دیدہ ذیبی کے کام کا جائزہ لیا۔ٹورسٹ ریسپشن سینٹر پر لیفٹیننٹ گورنر نے عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کر کے اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے افسروں کو موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی بازار کی دیدہ ذیبی کے لئے مقامی تاجروں کا تعاون طلب کی۔اُنہوں نے اس بازار کو گولڈن ٹمپل امرتسر کے بازار کے طرز پر ترقی دینے کی صلاح دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہری سنگھ پارک کا دورہ کر کے وہاں رنگین روشنیاں لگانے کی ہدایات دیں۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر نے توی رور فرنٹ کے دورے کے دوران مصنوعی جھیل پروجیکٹ کا برسر موقعہ جائزہ لیا۔محکمہ صحت عامہ آبپاشی کے کمشنر سیکرٹری اجیت کمار ساہو نے اس پروجیکٹ کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ جولائی 2021 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔اُنہوں نے دریاکے دونوں اطراف سبزہ زار قائم کرنے کی ہدایت دی۔بھگوتی نگر میں سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اس پروجیکٹ کے مکمل استعمال پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے باہو فوٹ میں قائم کئے جارہے روپ وے پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔اُنہیں بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کو مستقل قریب میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ لیفٹننٹ گورنر نے کیبل کارپروجیکٹ میں حفاظت کے اعلیٰ معیار کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بہو پلازہ میں ادھیوگ بھون جا کر جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کا ج کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اس ادارے کی بہتری اور نروال میں ایک روایتی چشمے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔جموں شہر کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے ڈوگرہ تمدن کو بحال کرنے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا ، مکانات و شہری ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اجیت کمار ساہو ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان ، وائس چیئرمین جے ڈی اے کمار راجیورنجن ، کمشنر جے ایم سی اونی لواسا ، سیکرٹری سیاحت زبیر احمد ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی دیپکا شرما اور انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔