مستقبل سے متعلق محمد علی الحاکم اور ناٹو سربراہ کی بات چیت

0
0

قاہرہ//عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحاکم اور شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے عراق اور ناٹو کے درمیان مستقبل کے تعلقات کو لے کر بات چیت کی ہے ۔عراقی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا‘‘مسٹر الحاکم اور مسٹر اسٹولٹنبرگ نے ٹیلی فون پر عراق اور مغربی ایشیا میں موجودہ حالات کو لے کر بات چیت کی۔ انہوں نے ناٹو کے ساتھ عراق کے مستقبل میں تعلقات پر بھی بات چیت کی ہے ’’۔اس کے علاوہ مسٹرا سٹولٹنبرگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی دہشت گردی سے لڑنے کے لئے ناٹو میں انتہائی صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں علاقائی ممالک کو تعاون دینے کے لیے ناٹو ہر ممکن کوشش کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب چار جنوری کو ایران کے ٹاپ کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملہ میں موت کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں ناٹو کو اپنی موجودگی بڑھانی چاہیے ۔اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا