‘چین سے امریکہ آنے والے مسافروں کی صحت کی تشخیص کا فیصلہ’

0
0

یواین آئی
واشنگٹن// امریکہ نے دی نوویل کورونا وائر 2019 سے متاثر مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے چین کے صوبہ ووہان سے امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تشخیص کی شروعات کی ہے ۔امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے جمعہ کو نوٹس جاری کرکے کہا‘‘بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز ، کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمہ نے چین کے ووہان سے راست یا کنیٹنگ پروازوں کے ذریعہ امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی صحت کی تشخیص کا آغاز کرے گا۔ یہ سرگرمیاں چین سے تھائی لینڈ اور جاپان جانے والے مسافروں میں اس وائرس کی نشانیاں پائے جانے کے پیش نظر شروع کی گئی ہیں’’۔سی ڈی سی نے کہا کہ چین کے ووہان سے امریکہ کے سان فرانسسکو، نیویارک اور لاس اینجلس ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ مسافر آتے ہیں اور آج سے ان ہوائی اڈوں پر چین کے ووہان سے آنے والے مسافروں کی جانچ کی جائے گی۔سی ڈی سی نے بتایا کہ اس کے لئے سو اضافی ملازمین کو ان ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جا رہا ہے ۔اسپوتنک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا