شاہ رخ ، رنبیرکے ساتھ فلم بنائیں گے کرن جوہر

0
0

یو این آئی
ممبئی// مشہور فلمساز کرن جوہر کنگ خان شاہ رخ خان اور راک اسٹار رنبیر کپور کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ شاہ رخ ابھی فلم سلیکشن کا تجربہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ خیال ہے کہ کرن جوہر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ تاہم فلم کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے ۔شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں اور ان کے مداح مستقل طور پر انھیں فلم کا اعلان کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ فلم ‘زیرو’ کے فلاپ ہونے کے بعد اب وہ صرف اسی فلم کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جو وہ واقعی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ میں زیادہ تجربات نہیں کریں گے ۔شاہ رخ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شائقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2020 میں ان کی ایک فلم ضرور آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا