راجوری میں اسکول بسوں کی رفتار سے طلباء محفوظ نہیں

0
0

ایک نہیں بلکہ زیادہ تر اسکول بسوں کی رفتار زیادہ، ضلع انتظامیہ توجہ دے
عمرارشدملک

راجوری؍پرائیویٹ اسکولوں کی مختلف غلطیوں کو ہمیشہ محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ نے نظر انداز کیا جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی طلباء کی زندگی کو تباہ یا خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اسطرح کی ایک غلطی کو لازوال نیوز نے نوٹس کیا ہے کہ اسکول بسوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے ڈرائیور گاڑی کی رفتار کو بھی کافی زیادہ رکھتے ہیں جس سے کسی بھی وقت ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے کیونکہ ایک تو سڑکوں پر کھڈے بہت زیادہ ہیں اور اس پر اسکول بسوں کی رفتار بھی کم نہیں لیکن ٹریفک پولیس اور محکمہ موٹر وہیکل نے کبھی بھی تیز رفتار اسکول بسوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی اور اس میں محکمہ تعلیم بھی برابر کا قصوروار ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان صرف بسوں کے چارجز لینے میں خود کو پیش پیش رکھتے ہیں لیکن بچوں کی زندگی کو بچانا یا انہیں بہتر تحفظ فراہم کرنا الگ بات ہوتی جس میں تقریباً سب ناکام ہیں کیونکہ تیز رفتار گاڑی اور پھر سڑکوں پر کھڈے کوئی بھی بچہ محظوظ نہیں ہے۔ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھی اسکول کی ذمہ داری ہے اس لئے تمام اسکول اپنی اپنی اسکول بسوں کے ڈرائیوروں کو کم رفتار گاڑی چلانے کے حکم دے اور محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک سرکلر جاری کرے تاکہ پرائیویٹ اسکولوں کی بسوں کی رفتار کم سے کم رہے اور محکمہ موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر تیز رفتار اسکول بسوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا