منڈی تحصیل کی چاروں ہائیر سیکنڈری جماعت باروہیں کے نتائیج تسلی بخش

0
0

قریب84فیصد نتائیج رہے ،گرلزہائیر سیکنڈری کی دوطالبات نے لی سبقت
ریاض ملک

منڈی؍؍ تحصیل منڈی کی چاروں ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سال 2019/20 کے باروہیں جماعت کے نتائیج تسلی بخش رہے- قریب84 فیصدی نتائیج رہے اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی دوطالبات نے امتحانات میں سبقت کو برقرار رکھا میڈکل مضمون میں نورین فاطمہ ملک نے500 میں سے 437 یعنی %87.5 فیصدی نمبرات جبکہ اقراء قیوم دختر عبدالقیوم نے 435 نمنر حاصل کئے – جس کو لیکر عوام میں خوشی پائی جارہی ہے- نتائیج کے بارے میں اسکول انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سال بھی ہر سال کی طرح نتائیج تسلی بخش ہیں۔گونمنٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کا بارویں جماعت کا نتیجہ %75 رہاہے۔جہاں 64 طلباء میں سے 49 طلباء کامیاب قرار پائے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کا نتیجہ قریب86 فیصدرہا ہے اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لورن92فیصد جہاں 90 طلباء وطالبات میں سے 83 کامیاب قرار پائے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں میں %81.5 رہا جہاں 16 طلباء وطالبات میں سے 13 کامیاب قرار پایہیں فلاسفی اور تاریخ میں قدر کم جبکہ باقی مضمون میں اچھے نمبرات طلباء نے حاصل کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا