سینئر صحافی اشونی کمار چوپڑا کا انتقال

0
0

سونیا گاندھی ،راجناتھ سنگھ کا اظہار رنج
یواین آئی

گروگرام؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور مشہور ہندی اخبار پنجاب کیسری کے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اشونی کمار چوپڑا کا طویل علالت کے بعد آج یہاں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 63برس کے تھے ۔وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔کینسر کی بیماری میں مبتلا اشونی کمار کو6جنوری کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔ان کے پسماندگان میں بیوی اور تین بیٹے ہیں۔مسٹر چوپڑا 2014سے 2019تک ہریانہ کے کرنال پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ رہے تھے ۔ گزشتہ سال عام انتخابات میں مسٹر چوپڑا نے صحت ٹھیک نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ان کی پیدائش 11جون 1956کو جالندھر میں ہوئی تھی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سابق رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کے انتقال سے مجھے کافی دکھ پہنچا ہے ۔ وہ ایک بے خوف صحافی تھے جو بڑی بیباکی سے مختلف مسائل پر قومی اور معاشرے کے مفاد میں اپنی بات رکھتے تھے ۔ان کے تعاون کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پنجاب کیسری کے مالک اور ایڈیٹر اشونی چوپڑا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ‘‘مسٹر چوپڑا نے ایک سماجی کارکن اور ایڈیٹر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ وہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی یاد کئے جائیں گے ۔ ان کی دوستی سیاسی دائروں سے بالا تھی اور مختلف مسائل پر ان کے نقطہ نظر واضح تھا اور وہ مخالفت سے گھبراتے نہیں تھے ۔ میں ان کے خاندان کے تئیں اپنی دلی تعزیت ظاہر کرتی ہوں‘‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا