جموں وکشمیر میں پری پیڈ موبائیلز پر وائس اور ایس ایم ایس سہولیت بحال

0
0

سافٹ ویئر کمپنیوں کو فِکسڈ لائن اِنٹرنیٹ خدمت دستیاب ہوں گی
جموں کے سبھی 10 اَضلاع اور کشمیر خطے کے بانڈی پورہ ، کپواڑہ میں 2G خدمات بحال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میں تمام پری پیڈ موبائیلز پر آج وائس اور ایس ایم ایس سہولیات بحال کی جارہی ہیں۔اِس بات کا اِظہار منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، جو کہ اِنتظامیہ کے ترجمان بھی ہیں ، نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اِس سلسلے میں حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سافٹ ویئر کمپنیوں کو مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں فِکسڈ لائن اِنٹرنیٹ خدمات بحال کریں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ خدمات محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق چند احتیاط کے ساتھ بحالی کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے تمام اَضلاع میں مخصوص سائیٹس کے لئے 2جی خدمات بحال کی جارہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ خدمات کشمیر صوبے کے کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع میں بھی بحال ہوں گی۔تاہم اِنٹرنیٹ خدمات سری نگر، بڈگام ، گاندربل ، بارہمولہ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان اور پلوامہ اَضلاع میں بدستور بند رہیں گی۔’’ وائیٹ لِسٹیڈ کمپنیوں ‘‘ کے تعلق سے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکام نے اُن 153 ویب سائیٹس کی تفصیل جاری کی ہے جن تک 2جی سروس کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتا ہے۔روہت کنسل نے کہا کہ پری پیڈ سِم کا کارڈس پر اِنٹرنیٹ خدمات کی دستیابی کے لئے ٹیلی مواصلاتی کمپنیاں صارفین کے ارے میں پوسٹ پیڈ صارفین کے طرزِ پر جانکاری حاصل کریں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔روہت کنسل نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور بندشوں کو کم سے کم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا