قومی دارالحکومت دہلی کا شاہین باغ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا ایک مثالی مقام بن جانے کے بعد یہاں کئی فن پارے، شاہکار اور تنصیبات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ پوسٹ کارڈز اور وسیع پیمانے پر پوسٹرس سے لیکر ایک علامتی حراستی کیمپ تک اور پھر انڈیا گیٹ کا ایک چھوٹا سا ماڈل جس میں ملک بھر میں مظاہروں کے دوران مارے گئے لوگوں کے نام لکھے گئے ہیں، اختلاف رائے کی مختلف نوعیتوں کے اظہار کو بتا رہے ہیں۔ان تصاویر میں ہندوستان کا 40 فٹ اونچا نقشہ دکھایا گیا ہے جسے 17 جنوری کو نصب کیا گیا ہے۔ لوہے اور میش تار کے ٹکڑے پر لکھا ہوا ہے’’ ہم بھارت کے لوگ سی اے اے – این پی آر-این آر سی کو نہیں مانتے‘‘۔