خاتون گریڈ: اے کو 50 لاکھ، بی کو 30 اور سی کو 10 لاکھ

0
0

نئی دہلی،   (یواین آئی) بی سی سی آئی کے 20۔ 2019 کے کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدے میں مرد کھلاڑیوں کو جہاں کروڑوں روپے مل رہے ہیں وہیں خواتین کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے سے اکتفا کرنا پڑے گا۔ خواتین کے زمرے میں 22 کھلاڑیوں کو گریڈ ملے گا اور ان کے گریڈ کی کل رقم بھی ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے گریڈ سے ہی دو کروڑ روپے کم ہے ۔بی سی سی آئی نے 22 خواتین کھلاڑیوں کے لیے اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کا سنٹرل کانٹرکٹ جاری کیا ہے ۔خواتین کھلاڑیوں کو گریڈ میں کل پانچ کروڑ روپے دئے جائیں گے جبکہ اکیلے وراٹ کو گریڈ میں سات کروڑ روپے ملنے ہیں۔ جمعرات کو جاری اس معاہدے کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کے تین گریڈ اے ، بی اور سی رکھے گئے ہیں جس میں بالترتیب 50 لاکھ، 30 لاکھ اور 10 لاکھ روپے سالانہ دیئے جائیں گے ۔
50 لاکھ روپے کے اے گریڈ میں ھرمنپریت کور، اسمرتی مندھانا اور پونم یادو کو رکھا گیا ہے جبکہ 30 لاکھ روپے کے بی گریڈ میں متالی راج، جھولن گوسوامی، ایکتا بشٹ، رادھا یادو، شکھا پانڈے ، دپتی شرما، جیمما روڈرگذ اور تانیہ بھاٹیہ شامل ہیں۔10 لاکھ روپے کے گریڈ سی میں ویدا کرشنامورتی، پونم راوت، انوجا پاٹل، مانسی جوشی، ڈی ھیملتا، اروندھتی ریڈی، راجیشوري گایکواڑ، پوجا وسترکر، ھرلین دیول، پریا پونیا اور 15 سال کی شیفالی ورما کو رکھا گیا ہے ۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا