سندھو دوسرے راؤنڈ میں باہر، ہندوستان کا چیلنج ختم

0
0

جکارتہ،  (یواین آئی) عالمی چیمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری ہے اور وہ جمعرات کو انڈونیشیا ماسٹرز 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئی جس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا۔ ہندوستان کی2020 میں مسلسل دوسرے ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا ماسٹرز میں ہندوستان کا چیلنج کوارٹر فائنل تک سمٹ گیا تھا اور اب انڈونیشیا ماسٹرز میں ہندوستان کا چیلنج دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ پانچویں سیڈ سندھو کو جاپان کی سیاکا تاکاہاشی نے ایک گھنٹے چھ منٹ میں 16-21، 21-16، 21-19 سے شکست دی۔سندھو نے پہلا گیم جیت لیا تھا لیکن اس کے بعد اگلے دو گیم گنوا بیٹھی۔ عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کا 14 ویں نمبر کی جاپانی کے کھلاڑی کے خلاف اس شکست کے بعد چار۔تین کا ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں عالمی چیمپئن شپ خطاب جیتنے کے بعد سندھو کو اگلے خطاب کی تلاش ہے ۔ سندھو نے 2019 میں واحد خطاب عالمی چیمپئن شپ کے طور پر جیتا تھا جبکہ اس سال دو ٹورنامنٹوں میں ان کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی۔ سندھو نے پہلا گیم جیت لیا لیکن اگلا کھیل گنوا بیٹھی۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑی 18-18 کے اسکور پر برابر تھیں لیکن تاکاہاشی نے دو پوائنٹس لے کر 20-18 کی برتری حاصل کرلی۔ سندھو نے اسکور 19-20 کیا لیکن تاکاہاشی نے 21-19 سے کھیل اور میچ ختم کر دیا۔ اس سے قبل کل پہلے راؤنڈ میں گزشتہ چمپئن سائنا نہوال، بی سائ پرنیت، کدامبي سری کانت، سمیر ورما، پرپلي کشیپ، ایچ ایس پرنے ، سوربھ ورما اور دو ہندوستانی جوڑیاں پرنب جیری چوپڑا اور این سکي ریڈی اور مکسڈ ڈبلز میں اور مردوں کے ڈبلز میں ساتوکسراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی پہلے دور میں ہار کر باہر ہو گئے تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا