لازوال ڈیسک
جموں؍نوجوانوں کے ذہنوں کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی کرنے کے مقصد کے ساتھ کشتواڑ ضلع آرمی میں اپنے کیریئر کا انتخاب کرنے کے لئے کشتواڑ کے ملیر خطے میں "اپنی فوج کو جانیں” کے عنوان سے ایک مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم میں مقامی لوگوں اور نوجوان ذہنوں کو مختلف قسم کے اندراجات کے ذریعہ ہندوستانی فوج میں شمولیت کے بارے میں معلومات فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ فوج میں تکنیکی ترقی کو ظاہر کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس مہم میں کل 42 یوتھ نے حصہ لیا۔ یہ واقعہ نوجوانوں اور عام لوگوں کے لئے فوج کے بارے میں مزید باخبر بنانے کے لئے انوکھا ، ناقابل فراموش اور محرک تجربہ تھا۔