وائلڈ لائف محکمے نے شوپیان میں چیتے کو پکڑ لیا

0
0

ونے شرما
شوپیان؍؍وائلڈ لائف ڈویژن شوپیان نے ترنز علاقے میں ایک چیتے کو پکڑ لیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس جنگلی جانور کو محکمہ وائلڈلائف کے اہلکاروں نے دوائی کے اثر سے قابو میںکرلیا۔انچارج کنٹرول روم وائلڈ لائف ڈویژن شوپیان نے بتایا کہ جمعرات کی صبح علاقے میںایک چیتے کو دیکھا گیا جسے اسی دن شام کو حفاظت کے ساتھ قابو میں کرلیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ چیتے کے حملے میں دو کمسن لڑکے معمولی طور زخمی ہوگئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ضلع کے رائے کاپرن علاقے میںایک ریچھ کی موجودگی کی اطلاع ہے۔چنانچہ لوگوں کو صلاح دی جارہی ہے کہ وہ صبح اور شام کے دوران علاقے میںنقل وحرکت سے اجتناب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا