ونے شرما
اودھمپور؍؍ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود محکمہ ریحانہ بتول نے آج ضلع اودھمپور کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں غیر سرکاری تنظیموں کے کام کاج کا جائزہ لیا او رآشا سکول جاگرتی اولڈ ایج ہوم کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مالی سال 2019-20ء کے لئے گرانٹ اِن ایڈ کے معاملات میں تیزی لانے کی ہدایات دیں ۔ا س موقعہ پر محکمہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمر اہ تھے۔دورے کے دوران ریحانہ بتول نے محکمہ کی طرف سے چلائے جارہے بال آشرم اور ناری نکیتن کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے وہاں مکینوں میں کئی اشیاء اور کھیل کود کا سامان تقسیم کیا ۔انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ محنت و مشقت کے ساتھ کام کر کے زندگی میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے ان ہومز میں بچوں کے موافق ماحول قائم کرنے پر بھی زو ردیا۔ بعد میں ڈائریکٹر جنرل نے ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے عملائی جارہی مختلف سکیموں کی پیش رفت اور حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔