کراچی//ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا گانا ’’نخرے باز‘‘ شیئر کرایا ہے۔پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک اب ٹک ٹاک سے آگے بڑھ کر میوزک ویڈیو کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اسے انجوائے کریں گے۔دراصل یہ ویڈیو ابھی کی نہیں ہے بلکہ یہ گزشتہ برس 6 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پنجابی ریپرگلوکار ارباز آرے کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔