یوتھ صدر فیاض دیوان نے کیا لورن کادورہ

0
0

چناراں تامہارکوٹ اور لورن پْلی تا ہسپتال سِب روڈ پر کیا تشویش کا اظہار
ریاض ملک

منڈی ؍؍ سیاست میں مقام رکھنے والے لورن علاقہ میں بہت ساری مشکلات کا جمگٹھا موجود ہے اور لوگ مختلف مسائیل سے جھوج رہے ہیں۔ لوگوں کے مسائل کو لیکر یوتھ صدر فیاض احمد دیوان نے لورن بلاک کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اس موقع پر لورن چنارہ تا مہارکوٹ اور لورن پْلی تاہسپتال سب روڈ کے بارے میں عوام کے تااثرات جاننے کی کوشش کی گئی ۔لوگوں نے بتایاکہ پْلی تاہسپتال روڈ گزشتہ چالیس سالوں سے خستہ حالی اور سیاسی رسہ کشی کا شکار ہے۔ یہ سڑک پْلی تا ہسپتال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈاک بنگلو جامعہ مسجد شریف اور جامعہ طیب العلوم کو جوڑتی ہے۔ اور یہی پر بازار بھی موجود ہے لیکن پھر بھی گزشتہ کئی سالوں سے اس پر تارکول تک نہیں بچھائی گئی ہے جس کو لیکر عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناکرناپڑ رہاہے۔ یہاں تک کی قریب ایک کلومیٹر سڑک کے نکاس کا پانی بھی اسی سڑک پر موڑکر اس کو ایک نالے کی مانند بنادیاگیاہے۔ اس حوالے سے فیاض دیوان نے ذرایع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت ساری مشکلات ہیں مگر سب سے زیادہ مشکلات سڑک کی خستہ حالی یا سرے سے نہ ہوناہے کیونکہ جب کسی علاقہ میں سڑک ہوگی اس علاقہ کی قسمت خود بخود بدل جائے گی۔ چناراں تامہارکوٹ سڑک کا دوکروڑ روپیہ منظور بھی ہواہے لیکن پھر بھی ناجانے کام کیوں نہیں لگایاجارہاہے جبکہ کئی لوگوں کی زمینوں میں سے سڑک نکالی بھی گئی مگر انہیں نہ ہی معاوضہ اور نہ ہی سڑک ہی بنائی گئی جبکہ لورن سِب روڈ بھی گزشتہ کئی سالوں سے بغیر تارکول سے پڑی ہوئی ہے جس سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ بالخصوص لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے گزارش کی ہے کہ وہ اس لورن جیسے سیاست زدہ علاقع کی پْلی تا ہسپتال سِب روڈ اور چناراں تامہارکوٹ سڑک کے کام پر کام کو جلد منظوری دیں ۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے دورے کو لیکر بھی گزارش کی ہے عوام کو ان کے سامنے اپنے مسائیل رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا