روڈ سیفٹی ماسکوٹ کی نقاب کشائی

0
0

ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اقدامات اور ٹریفک کے متعدد قواعد اپنائیں :ڈپٹی کمشنر
ونے شرما

ادھم پور؍؍31 واں روڈ سیفٹی ہفتہ 2020 کے جشن کے ایک حصے کے طور پر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ ادھم پور نے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ایک متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا ، روڈ سیفٹی ماسکوٹ کو "روڈ کنگ” کے نام سے منسوب کیا گیا ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ، اْدھم پور ڈاکٹر پیوش سنگلا ایس ایس پی ، اودھم پور راجیو اومرکش پانڈے ، ایس ایس پی ٹریفک این ایچ ڈبلیو جے ایس جوہر اور اے آر ٹی او رچنا شرماکی موجودگی یہ تقریب ہوئی۔اس تقریب کے دوران ڈی ڈی سی کی جانب سے دیگر معززین کے ہمراہ روڈ سیفٹی پر روایتی مقدس فائر اور تھیم پر مبنی کیک کاٹا گیا۔ڈی ڈی سی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے ٹریفک قواعد و ضوابط کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے محکمہ کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں بہت آگے بڑھیں گے اور سڑک حادثات کو کم کرنے اور صحت مند اور محفوظ ڈرائیونگ کی حوصلہ افزائی کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ڈی ڈی سی نے مسافروں میں سڑکوں کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے پر زور دیا اور طلبا کو معاشرے میں سڑک کی حفاظت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے آگے آنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اقدامات اور ٹریفک کے متعدد قواعد اپنانا چاہئے جس سے بہت سے حادثات سے بچ سکیں اور بہت سی قیمتی جانیں بچ سکیں۔بعدازاں ، ڈی ڈی سی نے دیگر معززین کے ہمراہ شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسن ، میونسیپل کونسل کے کونسلر ، ادھم پور سرپنچ ، نمائندہ بیوپار منڈل کے علاوہ آٹوموبائل ڈیلر ، رضاکار اور مختلف اسکولوں کے طلباء بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا