سکھ قتل عام کے قصورواروں پر کانگریس نے نہیں کی کوئی کاروائی: جاوڈیکر

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے 1984 کے سکھ فسادات کے لیے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل عام کی راجیو گاندھی نے حمایت کی تھی۔بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ آج جسٹس ڈھینگراکمیشن نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور پوری سچائی سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1984 سکھ فسادات قتل عام کے قصورواروں پر کانگریس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں تحفظ دینے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے تشدد کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی بڑا درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ڈھینگرا کی رپورٹ میں یہ نتیجہ آیا ہے کہ اس قتل عام کی صحیح جانچ ہوئی ہی نہیں۔ جس میں تقریبا ًتین ہزار سکھوں کو زندہ جلایا گیا ۔ گھروں کو لوٹا اور آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس قتل عام میں پانچ سو واقعات کی صرف ایک ہی ایف آئی آر لکھی گئی اور تحقیقات کے لئے صرف ایک ملازم کو مقرر کیا گیا۔ تین ہزار سکھوں کا قتل ہوا اور اس کے بعد کانگریس کا جو رویہ ہے، اس سے واضح ہے کہ کانگریس کا ہاتھ قاتلوں کے ساتھ ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا